Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی ۔۔۔۔۔۔۔دہلی میں ایک بار پھرصارفین کی جیب پر مار پڑی ہے ۔ پیر کی نصف شب سے نئی قیمتیں نافذ ہو گئی ہیں۔ دہلی اور قومی راجدھانی کے علاقےکے نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا ،غازی آباد اور ریواڑی میں سی این جی اور پی این جی فراہم کرنے والی کمپنی نے گیس کی قیمتیں بڑھادیں۔دہلی میں سی این جی کی قیمت میں 95 پیسےجبکہ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں سی این جی کے داموں میں 1.26 روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا گیا ۔آئی جی ایل کی جانب سے گزشتہ شام بڑھی ہوئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ حال ہی میں حکومت نے ملک میں پیدا ہونے والی قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہےجس کے باعث کمپنی کونرخ بڑھانے پڑے۔اب دہلی میں سی این جی کی قیمت 39.71 روپے فی کلواور نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں 49.20 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیںریواڑی میں سی این جی کےقیمت میں ایک روپے اضافہ کے بعداب سی این جی کی قیمت 49.61 روپے سے بڑھ کر 50.67 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ آئی جی ایل کے مطابق رات 12.30 سے 5.30 بجے تک مخصوص گیس اسٹیشنوں پر 1.50 روپے فی کلو کی رعایت پہلے کی طرح اب بھی ملتی رہے گی۔ پی این جی کےقیمت میں آج سے 80 پیسے فی ایس سی ایم (اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر فی سیکنڈ) کا اضافہ کر دیا گیاہے۔ اس اضافہ کے بعد پی این جی کےنرخ 25.19 روپے فی ایس سی ایم سے بڑھ کر 28.99 روپے فی ایس سی ایم ہو گئے ہیں۔ اتر پردیش میں ٹیکس میں فرق ہونے کی وجہ سے نوئیڈا، گریٹر نائیڈا اور غازی آباد میں پی این جی لوگوں کو 27.64 روپے فی ایس سی ایم کی شرح سے دستیاب  ہوگی۔ اس طرح ان شہروں میں 91 پیسے فی ایس سی ایم کا اضافہ ہوا ہے۔

شیئر: