Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”جڑواں 2“ ،3دن ،59 کروڑ

 
بالی وڈ کے نوجوان اسٹار ورون دھون کی فلم ”جڑواں 2“ نے باکس آفس پر 3 دن میں 59 کروڑ کا بزنس کرلیا۔ورون دھون کی فلم 1997 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’جڑواں‘ کا سیکوئل ہے جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ جیکولین فرنانڈس اور تاپسی پنو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ سلمان خان بھی فلم میں مختصر کردار میں موجودہیں۔فلم نے باکس آفس پر 3 روز میں ہی کمائی کے ریکارڈ بنانا شروع کردیئے ہیں ۔ فلم نے پہلے روز 16 کروڑ 10 لاکھ، دوسرے روز 20 کروڑ 55 لاکھ اور تیسرے روز 22 کروڑ 60 لاکھ کا بزنس کرلیا ۔یہ فلم دنیا بھر میں اب تک کمائی کے حوالے سے اکشے کمار کی فلم ’جولی ایل ایل بی 2‘ کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ورون کی ’جڑواں 2‘ پاکستان میں بھی نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے۔ 
 
 
 
 

شیئر: