Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی:انشورنس کمپنی ایمبولینس کے اخراجات برداشت کرے گی

دبئی:حادثہ کا سبب بننے والی گاڑی کے مالک کو ایمبولینس کے اخراجات بھی برداشت کرنا ہوں گے۔ انشورنس کمپنی اس بات کی پابند ہو گی کہ اگر اس کی طرف سے انشورڈ گاڑی حادثے کا سبب بنتی ہے جس کے نتیجے میں ایمبولینس کی ضرورت پیش آجائے تو اس کے اخراجات انشورنس کمپنی کو ادا کرنے ہوں گے۔ یہ بات دبئی کی انشورنس اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ انشورنس کمپنی کو ایمبولینس کے اخراجات کی مد میں ہر زخمی یا متوفی پر 6770درہم ادا کرنے ہوں گے۔ حادثہ کا سبب بننے والی گاڑی کی وجہ سے جو نقصان فریق ثانی کو پیش آتا ہے اس کی ذمہ دار انشورنس کمپنی ہے ۔اسی اصول پر عمل کرتے ہوئے اسے ایمبولینس کے اخراجات بھی برداشت کرنے ہوں گے۔
 
 

شیئر: