Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ: الیکٹرک کا ر والوں کیلئے سہولت

لندن.....  ہر چیز میں بچت تلاش کرنے والوں کی بڑی تعداد دنیا کے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی موجود ہے اور ایسے لوگوں میں الیکٹرک کار چلانے والے افراد بطور خاص شامل ہیں۔ ان تمام لوگوں کو شاید یہ جان کر خوشی ہو کہ اب انکے لئے ایسی صورت نکل آئی ہے کہ وہ بغیر کسی خرچ کے اپنی الیکٹرک کاریں چلائیں ۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق انرجی سپلائیر کمپنی اوو نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی  نیسا ن لیف نامی کار چلائیگا تو وہ اپنی بیٹری اسے فاضل اوقات میں استعمال کرنے کیلئے کرائے پر بھی دے سکتا ہے۔ واضح ہو کہ   مصروف اوقات  میں اکثر الیکٹرک گاڑیوں کو چارجنگ کی ضرورت پیش آتی ہے جو بالعموم شاہراہوں پر دستیاب نہیں ہوتی۔ کار کے ایسے مالکان کو چاہئے کہ وہ کمپنی سے رابطہ کریں اور اس کیساتھ ایک سال کا معاہدہ کریں کہ وہ اپنی کارو ںمیں استعمال ہونے والی بیٹری سے اوو کو فائدہ اٹھانے کی اجازت دینگے۔ یہ طریقہ کار آئندہ سال سے شروع ہونے والا ہے اور ایک اندازے کے مطابق  اس طرح کار کے مالکان کو جو رقم ملے گی  وہ 400پونڈ کے لگ بھگ ہوگی جو انکا بجٹ بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

شیئر: