Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوری لنکیش کے قاتلوں کی شناخت

بنگلور۔۔۔۔وزیر داخلہ کرناٹک راما لنگا ریڈی نے کہا کہ گوری لنکیش کے قاتلوں کا ایس آئی ٹی نے سراغ لگالیاہے۔ چکابلاپور میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ قاتلوں کے بارے میں سراغ ملے ہیں تاہم مزید ٹھوس شواہد اکٹھا کئے جارہے ہیں ۔ایس آئی ٹی نے حملہ آور کی تصویر سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ لے لیا جس میں ان کا چہرہ صاف نظر آرہا ہے۔ اس معاملے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کو قاتلوں کے بارے میں پختہ ثبوت مل گئے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ اس قتل کے پیچھے کون ہیںلیکن ابھی مزید ٹھوس ثبوت جمع کئے جارہے ہیں ۔

شیئر: