اسلام آ باد... ا ثاثہ جات ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بدھ کو تیسری مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔ استغاثہ کے پہلے گواہ نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے جرح مکمل کرلی ۔استغاثہ کے گواہ نجی بینک کے سابق منیجراشتیاق احمد نے اسحاق ڈار کی بینک ٹرانزکشن اور اسٹیٹمنٹ سے متعلق ریکارڈ پیش کیا ۔اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث نے دستاویزات پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جو دستاویز عدالت میں پیش کی گئیں وہ مصدقہ نہیں بلکہ فوٹو کاپی ہیں ۔ احتساب عدالت نے نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے عہدیدار شاہد عزیز کو بطور گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔