Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مداح کی موت پر رونالڈو کا خراج عقیدت

برلن: پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے میکسیکو کے حالیہ زلزلے میں ہلاک ہو نے والے نوجوان مداح کو زبر دست خرا ج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس کے والدین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔رونالڈو نے اپنی شرٹ پر تحریر کردہ پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ”میرے نمبر ون فین سانتیاگو فلورس کے نام“۔ سانتیاگو فلورس زلزلے دوران اسکول کی عمارت گرنے سے لقمہ اجل بنا تھا اور اس کے رشتہ داروں نے رونالڈو کو اس کی موت سے آگاہ گیا تھا ۔ رونالڈو نے اپنے پیغام میں مداح کے والدین سمیت اس زلزلے سے متاثر ہو نے والے تمام افراد سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا وہ اپنے پیاروں سے محروم ہو نے والے تمام افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔رونالڈو ان دنوں جرمنی میں جہاں ان کی ٹیم چیمپیئنز لیگ کے میچ میں جرمن کلب بورشیا ڈورٹمنڈ سے مقابلہ کرنے والی ہے۔ریئل کے شہری حریف کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے زلزلہ متاثرین کے لئے50ہزار یورو امدا کا اعلان کیا ہے ۔ 

شیئر: