Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنے بچے کو ڈائپر ریشز سے محفوظ رکھیں

 بچوں کی جلد بے حد حساس ہوتی ہے لہذااگر بچوں کا ڈائپر وقت پر تبدیل نہ کیا جائے تو ان کی جلد پر سرخ دھبے اور لکیریں پڑ جاتی ہیں اور سوزش ہو جاتی ہے۔ اگر یہ ریشز بڑھ جائیں تو ان میں جلن اور خارش بچوں کو تکلیف میں مبتلا کر دیتی ہے۔ ڈائپر پہنانے میں تھوڑی سی احتیاط بچوں کو اس پریشانی سے بچا سکتی ہے ۔
 
بچوں کو زیادہ دیر ڈائپر میں نہ رہنے دیں۔ ہر 3 سے 4 گھنٹے بعد ڈائپر ضرور تبدیل کریں۔
ہمیشہ معیاری کمپنی کا ڈائپر استعمال کریں۔
مناسب سائز کا ڈائپر استعمال کریں۔اگر ڈائپر بہت زیادہ ٹائٹ ہو یا صحیح طرح فٹ نہ ہو تو ریشز ہو سکتے ہیں۔
اینٹی بائیو ٹک ادویات کا زیادہ عرصے تک استعمال بھی ڈائپرریشزکی وجہ بن جاتا ہے۔
بہت زیادہ صابن یاالکحل اور خوشبو والے وائپس استعمال نہ کریں۔ اس سے جلد بہت خشک ہوجاتی ہے جو ڈائپرریشزکی وجہ بنتی ہے ۔
ڈائپر کی تبدیلی کے دوران بچوں کی جلد کو لازمی دھلائیں۔ خشک کرنے کے لئے زیادہ نہ رگڑیں بلکہ کسی نرم تولیہ سے ہلکے ہاتھ سے خشک کریں۔
بیکنگ سوڈے کے پانی سے حساس اور متاثرہ حصے کو صاف کرنے سے ریشز بہت جلدختم ہو جاتے ہیں۔
کھوپرے کا تیل اینٹی فنگل اور ماسچرائجنگ سے بھرپورہو تا ہے ۔ یہ تیل بیکٹیریا سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے ۔ڈائپر کی تبدیلی کے دوران کھوپرے کا تیل جلد پر لگائیں۔
انڈے کی سفیدی بھی ڈائپرریشز کو ختم کرنے کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے۔
 

شیئر: