Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی عہدیداروں سے عادل الجبیر کی ملاقاتیں

ریاض .... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے ماسکو پہنچتے ہی روسی عہدیداروں سے پے درپے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا۔ انہوں نے روسی فیڈریشن یونین کونسل کی چیئرپرسن سے ملاقات کرکے سعودی عرب اور روس کے تعلقات کو فروغ دینے کے طریقو ںاور علاقائی و عالمی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب عادل الجبیر نے روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر بات چیت کی۔ اس موقع پر سعودی دفتر خارجہ میں شعبہ ابلاغ کے ڈائریکٹر اسامہ نقلی ، سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی و اقتصادی امور ڈاکٹر عادل مرداد اَور خالد العنقری بھی موجود تھے۔
 

شیئر: