روس میں سعودی ہفتہ ثقافت
جمعرات 5 اکتوبر 2017 3:00
ریاض.... روس میں سعودی ہفتہ ثقافت شروع کردیا گیا۔سعودی کابینہ نے اس کی منظوری دی تھی۔اس کے ذریعے عربوں کے تاریخی ورثے، سعودی رسم و رواج اور عوامی گیتوں سے روسی عوام کو روشناس کرایا جارہا ہے۔ ہفتہ ثقافت 8اکتوبر تک جاری رہیگا۔