’’وندے ماترم‘‘ دینی مدارس میں لازمی
جمعرات 5 اکتوبر 2017 3:00
الٰہ آباد۔۔۔۔الٰہ آباد ہائیکورٹ نے مفاد عامہ کی اس درخواست کو مسترد کردیا جس میں یوپی حکومت کو تمام مدرسوں میں قومی ترانے کو لازمی نہ قراردینے کا حکم دینے کی سفارش کی گئی تھی۔ درخواست دہندگان مدارس کے منتظمین ہیں۔ انہوں نے حکومت اتر پردیش کے 3اگست کے حکم نامے کو چیلنج کیا تھا ۔ درخواست میں گزاش کی گئی تھی کہ حکم کا اطلاق مدرسوں پر نہ ہو۔ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ڈی بی بھوسلے اور جسٹس یشونت ورما کی بنچ نے کہا کہ درخواست دہندگان یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ طلبا کو قومی ترانہ’’وندے ماترم‘‘ گانے میں اعتراض کیوں ہے ، عدالت نے کہا کہ قومی ترانہ گانا اپنی روایت کو فروغ دینا ہے۔