لاہور...سابق وزیراعظم نواز شریف جمعرات کو تاخیر سے لندن کے لئے روانہ ہوگئے ۔ نواز شریف لاہور ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پروز پی کے 757 کے ذریعے لندن روانہ ہو ئے۔ذرائع نے بتایاطیارہ رن وے پر آیا تو اچانک طیارے میں سوار ایک خاتون مسافر کی طبعیت خراب ہوگئی۔ پائلٹ نے کنٹرول روم کو صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ طیارے کو واپس ٹرمینل پر لایا گیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے خاتون مسافر کا طبی معائنہ کیا اور اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ۔پرواز تاخیر سے روانہ ہو ئی۔