لڑکی کی موت کے بعد کولکتہ کے اسپتال میں توڑ پھوڑ
جمعرات 5 اکتوبر 2017 3:00
کولکتہ۔۔۔۔جنوبی کولکتہ میں واقع ایک نجی اسپتال میں مریض کی موت کے بعد ڈاکٹروں پر لاپروائی برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے رشتہ داروں نے اسپتال میں توڑ پھوڑکی اور ڈاکٹروں پر حملہ کردیا۔پولیس نے اس واقعہ میں 5افراد کو گرفتار کرلیا۔لیک پولیس اسٹیشن کے ایک آفیسر نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے لیک پولیس اسٹیشن میں مرنیوالی مریض کے اہل خانہ کے خلاف شکایت درج کرائی جبکہ مریضہ کے رشتے داروں نے بھی اسپتال پر لاپرواوی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے رپورٹ درج کرائی۔ اسپتال انتظامیہ نے لاپروائی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 16سالہ لڑکی کو ڈینگو ہوگیا تھااور اسکے کئی اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کے باعث اس کی موت ہوگئی۔