Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ وزیراعلیٰ ہمارا ہوگا، مصطفی کمال

کراچی... پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔ مخالفین حیرت زدہ رہ جائیں گے۔2018میں سندھ کا وزیر اعلیٰ پاک سر زمین پارٹی سے ہوگا۔ملک بھر سے لوگ ہمارے منشور اور ہمارے فلسفے سے متاثر ہو کر بڑی تعداد میں پاک سر زمین پارٹی سے جڑ رہے ہیں۔ مختلف طلبہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 518طلبہ کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر مصطفی کمال نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان ملک کی باگ ڈور سنبھالیں اور عملی سیاست میں آگے آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے لئے بڑا سنگ میل ہے کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں سیاسی جماعتوں کو کامیاب ہونے میں کئی دہائیاں لگ جاتی ہیںلیکن لوگ ہماری استقامت اور سچائی سے ہمارے فلسفے اور سوچ کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ عوامی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کہہ کر لوگوںکوگمراہ کر رہے تھے کہ مہاجر صرف ایم کیو ایم یا پتنگ کے ساتھ رہیں گے ناکام ہو چکے ہیں۔عوام نے انہیں مسترد کر دیا ، اس ایم کیو ایم کا قائد پاکستان کو لغویات بک رہا ہے ۔ اس کے حواری آج ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ایم کیو ایم نے ایک ہی دن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے وزیر اعظم اور سینیٹر کی سیٹوں کے لیے سودے بازی کی۔ چند دن بعد ہی تحریک انصاف سے جا کر اپوزیشن لیڈر کی سیٹ کے لئے سودے بازی کرنے لگے۔ 2018میں عوام اپنے ساتھ کی گئی زیادتیوں کا بدلہ لے گی ۔ 

شیئر: