چھائیا ں حسن کو گہنا دیتی ہیں
آلودگی ، موسموں کا تغیر اور بدلتا ماحول ہماری جلد پر بہت گہرے اثرات مرتب کرتا ہے اور جلد کے مسائل کا سبب بنتا ہے۔ انہی مسائل میں ایک مسئلہ چھائیوں کا بھی ہے۔
چھائیاں چہرے کی رونق اور خوبصورتی گہنا دیتی ہیں۔ عموماََ چھائیوں کی وجہ خون کی کمی یا سورج کی الٹراوائلٹ شعائیں ہوتی ہیں۔ چند احتیاطی تدابیر اپنا کرآپ اپنی جلد کو نہ صرف بد نما چھائیوں سے محفوظ رکھ سکتی ہیں بلکہ خوبصورت اور چمکدار بھی بناسکتی ہیں۔
شہد، عرق گلاب اور زیتون کاتیل ملا کر لگائیں، اس کے استعمال سے نہ صرف چھائیاں ختم ہوتی ہیں بلکہ جلد کی خوبصورتی برقراررہتی ہے۔
لیموں اور چینی کے مکسچر کو چہرے پر ملنے سے چھائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔
ابٹن کااستعمال بھی چھائیوں کے خاتمے میں مددگار ہ ثابت ہوتا ہے۔
چنبیلی کے پھول کو چھائیوں پر ملنے سے بھی چھائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔
لیموں کا رس یا لیموں کا گودا بھی چھائیوں پر ملنے سے چھائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔
تلسی کے پتے پیس کر ملنا بھی چھائیوں کیلئے مفید ہے۔
آم کی گٹھلی کی گری اور جامن کی گٹھلی کی گری دنوں پیس کر چھائیوں پرلگائیں۔ چند دنوں میں ہی آپ کو بہترین نتائج مل جائیں گے۔