مساج سینٹر میں غیر اخلاقی سرگرمیوں پر غیر ملکی گرفتار
’مذکورہ مساج سینٹر کے خلاف شکایت کا اندراج ہوا ہے جس پر کارروائی کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض ریجن پولیس نے مساج سینٹر میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 4 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’کارروائی سماجی تحفظ اور انسانی سمگلنگ کے انسداد کے لیے قائم محکمے کے تعاون کی گئی ہے‘۔
’مذکورہ مساج سینٹر کے خلاف شکایت کا اندراج ہوا ہے جس پر کارروائی کی گئی ہے‘۔
متعلقہ بلدیاتی اتھارٹی کی جانب سے مساج سینٹر پر عائد سزاؤں اور جرمانوں کے ضوابط نافذ کئے گئے ہیں جبکہ گرفتار شدگان کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔