آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف انڈین بیٹر وراٹ کوہلی کی عمدہ سینچری کے بعد انڈیا سمیت دنیا بھر میں ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔
انڈیا ٹائمز ڈاٹ کام کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے سینچری بنانے کے بعد وراٹ کوہلی کا موازنہ پرتگال کے سپرسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے کر دیا۔
مزید پڑھیں
-
چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان بمقابلہ انڈیا میچ تصاویر میںNode ID: 886320
فیفا کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ریجنل پوسٹ میں دونوں کھلاڑیوں کو ایک ساتھ ملایا گیا۔
انسٹاگرام پوسٹ میں فیفا نے وراٹ کوہلی اور کرسٹیانو رونالڈو کی تصویر شیئر کی اور اس پر کیپشن لکھا ’کنگ۔‘
اس پوسٹ پر صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ایک صارف نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’تحمل سے کام لیں اور اِن دونوں کو حکمرانی کرتے دیکھتے رہیں۔‘
اس صارف نے لکھا کہ ’دونوں کا اب اصلی کولیب چاہیے۔‘
سپورٹنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ٹیموں میں وراٹ کوہلی جرمنی کی ٹیم کے مداح ہیں۔
اس کے علاوہ وہ کرسٹیانو رونالڈو کو اپنا پسندیدہ فٹبالر مانتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے بھی فین رہے ہیں۔
جب تک رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ کا حصہ رہے تب تک وراٹ کوہلی یونائیٹڈ کو سپورٹ کرتے رہے تاہم رونالڈو کی جانب سے کلب چھوڑنے کے بعد کوہلی نے مانچسٹر سٹی کو سپورٹ کرنا شروع کیا۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انڈیا نے پاکستان کو وراٹ کوہلی کی سینچری کی بدولت چھ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔