Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے کے دوران 13 سو ممنوعہ اشیا کی سمگلنگ ناکام

’ضبط شدہ اشیا میں 27 اقسام کی منشیات ہیں جن میں چرس، کوکین، ہیروئن وغیرہ شامل ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ کسٹم نے ایک ہفتے کے دوران 1373 ممنوعہ اشیاء ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کارروائی محکمہ کسٹم کی جانب سے بری، بحری اور فضائی سرحدوں پرجاری سیکیورٹی اقدامات اور معاشرے کو مختلف اقسام اور شکلوں کی ممنوعہ اشیا سے بچانے کی کوششوں کے تحت کی گئی۔
محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ ’ضبط شدہ اشیا میں 27 اقسام کی منشیات ہیں جن میں چرس، کوکین، ہیروئن،کرسٹل،نشہ آورگولیاں وغیرہ شامل ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’منشیات کے علاوہ 401 دیگر ممنوعہ اشیا بھی ضبط کی گئی ہیں‘۔
’محکمے نے 1145 کیسوں میں تمباکو اور اس کی مصنوعات کی اسمگلنگ ناکام بنائی‘۔
’ اس کے علاوہ 16 کیسزمالی رقوم سے متعلق اور ایک کیس ہتھیاروں اور ان کے لوازمات سے متعلق درج کیا گیاہے‘۔
 

شیئر: