Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق عراقی صدر جلال طالبانی کی تدفین

بغداد.... عراق کے سابق صدر جلال طالبانی کو ان کے آبائی شہر سلیمانیہ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ خصوصی طیارے سے ان کی میت جرمنی سے سلیمانیہ لائی گئی۔ ان کے تابوت کو کرد پرچم میں لپیٹا گیا تھا ۔ائیر پورٹ پر21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ جنازہ ائیر پورٹ سے جامع مسجد لے جایا گیا تو ہزاروں افراد شریک تھے۔ طالبانی کے جنازے میں ایرانی وزیر خارجہ ،ارکان پارلیمنٹ اور غیر ملکی سفارتکار بھی شریک ہوئے۔ جلال طالبانی تمام عمر کرد قوم کی سیاسی جد و جہد میں شریک رہے تھے۔صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد جلال طالبانی پہلے غیر عرب صدر منتخب ہوئے۔ گزشتہ کئی برس سے علیل تھے، جرمنی میںزیر علاج تھے۔

شیئر: