اسلام آباد...اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف کو آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے میں جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں3 رکنی لارجر بنچ نے خواجہ آصف اہلیت کیس تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ خواجہ آصف نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی۔ بطور وفاقی وزیر وہ دوسری نوکری کرنے کے مجاز نہیں ۔ عدالت نے خواجہ آصف کو ہدایت کی کہ وہ اپنا جواب داخل کرائیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار کی درخواست پر حکم نامہ جاری کیا گیا ۔وزیرخارجہ خواجہ آصف کے اقامہ چھپانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔