شہد کا استعمال بنائے جلد کو خوبصورت اور نرم و ملائم
شہد قدرتی طور پر معدنیات، وٹامن، گلوکوس اور انٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتا ہے۔ شہد کی افادیت سے کوئی بھی انکا رنہیں کر سکتا ۔ اس کا روزانہ استعمال صحت مند طرز زندگی کے اصولوں میں شامل ہے۔
قدرت نے شہد میں شفا عطا کی ہے ۔ اسے ادویات میں شامل کرنے کے ساتھ خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھی استعمال کیاجاتا ہے ۔ جلد پر شہد کے استعمال سے داغ دھبوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔یہ جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے اور جراثیم سے تحفظ فراہم کر تا ہے۔شہد کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات چہرے کو کیل مہاسوں سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں جبکہ اینٹی آکسیڈنٹ چہرے پر جھریاں پڑنے کے عمل کو روکتے ہیں۔
جلد کے داغ دھبوں کر دور کرنے کے لئے دوچائے کے چمچ خالص شہد میں آدھا چائے کاچمچ لیموں کا رس شامل کریں ،ان دونوں کو اچھی طرح مکس کر کے چہرے پر لگائیں ۔آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں ،اسکے بعد صاف پانی سے دھو لیں۔ ہفتے میں دو سے3 بار اس ترکیب کا استعمال کریں ۔اس ماسک میں موجود لیموں کا رس چہرے پر موجود داغ دھبوں کو ہلکا کرتا ہے اور شہد جلد کو نکھارتا ہے۔ اسکے علاوہ شہد کا براہ راست جلد پر استعمال جلد کو جراثیم سے پاک رکھتا ہے، اسکن الرجی کی شکایات کو دور کرتا ہے اور جلد کے کینسر سے بچاتا ہے۔