ڈرائیورز کے لئے پکسل 2 کا بہترین فیچر
گوگل نے اپنی پکسل سیریز کی لانچنگ کے ساتھ پکسل ایمبئنٹ سروس نامی ایپ بھی لانچ کی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے دوران ڈرائیونگ فون خود بہ خود ڈو ناٹ ڈسٹرب موڈ ایکٹویٹ کر دے گا۔اس کام کے لئے فون بلیوتوتھ اور فون موشن سروس کو استعمال کرے گا تاہم یہ بات ابھی تک حتمی طور پر سامنے نہیں آئی کہ یہ ایپ ڈرائیور اور مسافر کے درمیان تفریق کیسے کرے گے۔واضح رہے کہ ایپل اور سیمسنگ کی جانب سے بھی رواں سال اس فیچر کو نئے ڈیوائسز میں متعارف کروایا گیا ہے۔