ملک لوٹنے والوں کی نہیں،جیت سچائی کی ہوگی، مودی
نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے گجرات دورے کےاختتام پر سخت انداز میں مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں چور ، لٹیرے اور بدعنوان قراردینے میں کوئی جھجھک محسو س نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ گاندھی اور سردار پٹیل کی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے ڈریں گے نہ ہاریں گے بلکہ ضرور جتیں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک پروگرام میں یوریا چوری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی کالا بازاری کی وجہ سے کسانوں کو یوریا نہیں مل پاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ چور لٹیرے اور بدعنوان لوگ مودی کے خلاف سازشیں رچ رہے ہیں لیکن مودی کو اس کی پرواہ نہیں۔ مودی ،گاندھی اور سردار پٹیل کی سرزمین گجرات میں پلا بڑھا ہے۔ ملک کو لوٹنے والے کتنے ہی کھڑے ہوجائیں آخر کار ایمانداری کی ہی جیت ہوگی۔ اپنے دورہ گجرات کے آخری مرحلے میں مودی نے کلپسر ڈویژن میں4337کروڑ کی لاگت سے بھاڑ بھوت بیراج منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔