امریکہ کی نیشنل اکیڈمی آف انوینٹرز نے 2024 کے لیے دنیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں سعودی جامعات پینٹنٹ کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق کونسل آف یونیورسٹیز افیئرز نے بتایا کہ کنگ فیصل یونیورسٹی 631 پیٹنٹ کے ساتھ اس فہرست میں آگے ہے اور دنیا کی معروف جامعات کو اس شعبے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
دنیا کی بہترین جامعات میں 4سعودی یونیورسٹیاں شاملNode ID: 110576
-
دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں سعودی عرب کی 7 جامعات شاملNode ID: 434066
کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز رینکنگ میں 265 پیٹنٹ کے ساتھ پانچویں، امام عبدالرحمان بن فیصل یونیورسٹی 141 پیٹنٹ کے ساتھ 15 ویں اور کنگ سعود یونیورسٹی نے 56 پیٹنٹ کے ساتھ 64 واں نمبر پر ہے۔
کونسل آف یونیورسٹیز افیئرز کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر بسام البسام کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں بالخصوص سائنسی تحقیق اور انوینشن میں سعودی یونیورسٹیوں میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
سعودی تعلیمی ادارے وژن 2030 کے فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں میں سائنسی تحقیق اور انوینشن کے مراکز بن چکے ہیں۔
یہ پیش رفت سعودی قیادت کی لامحدود سپورٹ اور وزیر تعلیم کی رہنمائی سے ممکن ہوسکی ہے۔