Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی مل سے گیس کا اخراج 2اسکولوں کے 500سے زائد بچے بیہوش

نئی دہلی۔۔۔۔۔شاملی شوگر مل سے گیس کے اخراج کے باعث 2اسکول کے بچے بیمار پڑگئے۔سبھی بچوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شوگر مل کے فضلے کو تلف کرنے کیلئے ڈالے گئے کیمیائی مواد سے گیس کا اخراج ہوا۔ سرسوتی ودیامندر اور سرسوتی جونیئر ہائی اسکول کے تقریباً 500بچے بیہوش ہوگئے۔ اس واقعہ پر چینی مل کی لاپروائی سامنے آئی ہے۔ یہ مل شہر کے وسط میں واقع ہے ۔ علاقے کے  لوگ وہاں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے لگے ہیں۔شوگر مل سے گیس کے اخراج کا اثر اسکول کے بچوں پرہوا ۔ پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ کر بچاؤ اور راحت کے کام میں مصروف ہے۔

شیئر: