ہیئر اسٹائل چہرے کی شیپ تبدیل کر سکتا ہے
ایک چوڑی پیشانی کو بالوں کی لٹوں یا جھالر سے چھپایا جا سکتا ہے۔جبڑے کی چوکور ہڈیوں کے تاثر کو ایسے ہیئر اسٹائل سے ہلکا کیا جاسکتا ہے جو چہرے کے فریم کا کام دے۔
بالوں میں جوڑا چھوٹے چہرے یا پستہ قدو قامت میں اضافہ کا باعث ہوسکتا ہےجبکہ ایک مکمل بیضوی اور نکھرے ہوئے چہرے کو ایک ایسے ہیئر اسٹائل سے تاثر دیا جاسکتا ہےجو چہرے سے ہٹا کر بنایا جائے۔
جن عورتوں کے چہرے چھوٹے ہوتے ہیں وہ بے حد چھوٹے بالوں کے مقابلے میں شانوں تک بالوں میں اچھی لگتی ہیں۔
بڑی عمر کی خواتین کو ہلکے قسم کے ہیئر اسٹائل اپنانے چاہئیں جن میں بال چہرے سے دور نہ ہونے پائیں(کیونکہ اس سے جھریاں اور شکنیں نمایاں ہوکرعمر کو ظاہر کرنے لگتی ہیں)بلکہ وہ ہیئر اسٹائل اپنائیں جن میں وہ چہرے کو فریم کی مانند تحویل میں لئے ہوئے ہوں۔
اگر آپ کی گردن راج ہنس کی مانند خوبصورت ہے تو پھر آپ اپنی زلفوں کو جوڑے کی شکل میں یا ٹرینچ بن میں باندھ لیں اور گردن کو جاذب نظر بنانے کے لئے اس میں ایک نازک و نفیس اور دلکش نیکلس پہن لیں۔
بیوٹی ایکسپرٹس کے مطابق وہ لڑکیاں اور خواتین جو عینک پہنتی ہیں شدید قسم کے ہیئر اسٹائلز سے گریز کریں۔ان پر ہلکے ہیئر اسٹائل زیادہ دلکش لگیں گے۔