ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کہا ہے کہ امریکہ میں چار برسوں کے دوران 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 20 ہزار افراد کو ملازمت دی جائے گی۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیر کو یہ اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خوش کرے گا کیونکہ انہوں نے امریکی کمپنیوں کو کہا ہے کہ ملک کے اندر مینوفیکچرنگ کریں۔
ایپل کے سی ای او ٹِم کُک نے کہا ہے کہ ’ہم امریکہ میں ٹیکنالوجی کے میدان میں جدت لانے کے لیے پُرامید ہیں اور ملک کے مستقبل کے لیے 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر فخر ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
کیا ایپل کا آئی فون ایس ای 4 عنقریب لانچ ہونے والا ہے؟Node ID: 885649
-
ایپل نے آئی فون 16 ای لانچ کر دیا، خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟Node ID: 886209
ایپل نے یہ بھی کہا ہے کہ ریسرچ، ڈیویلپمنٹ، سلیکون انجینیئرنگ، سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ، مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں 20 ہزار افراد کو ملازمتیں دی جائیں گی۔
ایپل 2026 میں ہیوسٹن میں نئی فیکٹری کھولنا چاہتی ہے جو ایسے سرور تیار کرے گی جو ایپل انٹیلی جنس کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ڈیٹرائٹ میں ایپل مینوفیکچرنگ اکیڈمی کا منصوبہ بھی بن رہا ہے جہاں کمپنیوں کو جدید مینوفیکچرنگ کے لیے مدد ملے گی۔
پیر کو کیے جانے والا اس اعلان سے قبل امریکی صدر نے ٹیرف کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے ذریعے امریکی معیشت میں بہتری پر بات کرتے ہوئے کہا تھا ایپل امریکہ میں سینکڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیرف لگانے سے امریکی کمپنیاں ملک میں مینوفیکچرنگ کریں۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹیرف لگانے سے صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔