’’بیٹی بچاؤسے بیٹا بچاؤ پر اتر آئی بی جے پی ، راہول
ودودرا ۔۔۔۔۔بی جے پی صدر امیت شاہ کے بیٹے کی کمپنی کے کاروبار میں بھاری ٹرن اوور سے متعلق ’’دی وائر‘‘کے مبینہ انکشافات کے بعد کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے کہا کہ حکومت ’’بیٹی بچاؤ‘‘سے آگے بڑھتے ہوئے ’’بیٹا بچاؤ‘میں مصروف ہے۔ کانگریس کے نائب صدر کا بیان اس وقت آیاجب امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کی حمایت میں بی جے پی اور برسراقتدار طبقہ کے کئی رہنماحمایت میں آکھڑے ہوئے۔راج ناتھ سنگھ اور پیوش گوئل سمیت کئی دیگر رہنماؤں نے دی وائر کے انکشافات کو بے بنیاد قراردیا ۔