Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں شدید گرمی ،سڑکیں سنسان

 کراچی ...کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے ۔بدھ کو بھی سورج آگ برساتا رہا ۔شہر میں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔شہر کراچی میں اکتوبر جون جولائی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ نظام زندگی متاثر ہوا۔ سڑکوں پر ٹریفک کم ہوگیا ۔ لو سے بچنے کے لئے لوگوں نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی۔غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ ڈائریکٹر میٹ آفس کے مطابق کراچی میں جمعرات کو بھی درجہ حرارت42 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ ہفتے سے درجہ حرارت میں کمی آجائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب کم رہنے کے باعث ہیٹ ویوکا خدشہ نہیں تاہم شہری دن کے اوقات میں بلا ضرورت دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کریں۔

شیئر: