تباہی پر قطری عہدیدار کے آنسو
جمعرات 12 اکتوبر 2017 3:00
ریاض ... قطر میں دلال کمپنی کے ڈپٹی چیئرمین جابر بن ھجاج الشہوانی کی وڈیو کلپ نے قطر میں خصوصاً اور عرب دنیا میں عموماً ناظرین کو آبدیدہ کردیا۔ الشھوانی قطر کے افسوسناک حالات اور معیشت کے سقوط کی وجہ سے ٹی وی پر زارو قطار رونے لگا۔ ”قطر مباشر“ کے عنوان سے قطری اپوزیشن کی خصوصی ویب سائٹ پر وڈیو کلپ پیش کی گئی۔ وڈیو کلپ سے ثابت ہوگیا کہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار 4عرب ممالک خصوصاً سعودی عرب کی جانب سے قطر کے اقتصادی بائیکاٹ سے دوحہ کا اقتصادی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔