دبئی.... امارات ائیرلائنز کی ایک مسافر لڑکی دبئی سے جرمن شہر میونخ جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔ اماراتی ائیرلائنز کے ترجمان نے بتایا کہ لڑکی کی صحت اچانک خراب ہو جانے پر طیارے نے کویت میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ مسافر کو فوری طبی سہولت مہیا کی گئی تاہم ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹروں نے اس کی وفات کا اعلان کر دیا۔ اماراتی طیارہ اس کے بعد میونخ کیلئے روانہ ہو گیا۔