Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹ میں اچانک تکلیف او ربے انتہا پیاس خطرناک

 سڈنی..... یہاں پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ممتاز ڈاکٹرکا کہناہے کہ صحت ایک نازک چیز ہے اور معمولی سی تکلیف بھی خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے اسلئے ا پنے علاج میں کسی کو کوئی غفلت نہیں برتنی چاہئے۔ انہوں نے اس حوالے سے یہ بھی بتایا کہ بالعموم لوگ پیٹ کی تکلیف کو اہمیت نہیں دیتے مگر میڈیکل سائنس اس بات پر مصر ہے کہ اگر اچانک آپ کے پیٹ میں تکلیف ہو یا مروڑ اٹھنا شروع ہوجائے حد سے زیادہ پیاس ستانے لگے تو آپ کو یقین کرلینا چاہئے کہ آپ خطرے میں ہیں۔ ڈاکٹر ایولن کے مطابق پیٹ کی تکلیف کی طرح معمولی سردرد بھی خطرناک ہے اور سانس لینے میں معمولی سی تکلیف بھی ہو تو ڈاکٹروں سے فوری طور پر رجوع کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر ایولن کاکہناہے کہ ہم اپنی صحت کے حوالے سے بہت سی چیزوں کو یاتو خاطر میں نہیں لاتے یا یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ انہیں جو کچھ محسوس ہوتا ہے وہی درست ہے۔انسان کو جاننا چاہئے کہ بلاوجہ کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر ایولن نے ایسی بہت سی کیفیات کی فہرست بھی جاری کی ہے جو بظاہر معمولی لگتی ہیں مگر انہیں فوری اور سنجیدہ میڈیکل توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

شیئر: