محکمہ ٹریفک کے نئے ڈائریکٹر کی تقرری
جمعرات 12 اکتوبر 2017 3:00
ریاض .... سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے میجر جنرل عبداللہ ا لزہرانی کے جانشین کے طور پر بریگیڈیئر محمد بن عبداللہ البسامی کو سعودی محکمہ ٹریفک کا ڈائریکٹر مقرر کردیا۔ وزیر داخلہ نے میجر جنرل غرم اللہ الزہرانی کو امن عامہ کے ڈائریکٹر کا نائب اور میجر جنرل عبداللہ القریش کو مشرقی ریجن پولیس کا ڈائریکٹر متعین کردیا۔