Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ا مریکی جنگلات میں آگ،مرنیوالے22ہوگئے

 کیلیفورنیا …  امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 2 2 تک پہنچ گئی۔ 2 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہو ئی ہیں۔  600 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ اب تک 70 ہزار ایکڑ کا رقبہ متاثر ہوچکا ۔تیزہوائوں کے باعث آگ تیزی سے دوسرے علاقوں تک پھیل رہی ہے۔ ہزاروں افراد محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔ ریاستی فائربریگیڈ کے مطابق آگ وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے جو دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ اس پر قابو پانے کیلئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں ۔دیگر شہروں سے بھی فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا۔ تیز ہوائوں سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سا مناہے۔ آگ اب سونوما کاؤنٹی تک پہنچ گئی ہے۔فائر بریگیڈ کے سربراہ نے بتایا کہ شمالی کیلیفورنیا میں 24 مقامات پر بڑے پیمانے پر آگ لگی ہوئی ہے۔ ریاست میں جنگلوں میں آگ لگنے کا یہ بدترین واقعہ ہے۔ فی الحال یہ نہیں کہا جاسکتا کہ جو لوگ لاپتہ ہیں انہیں کوئی نقصان پہنچا ہے یا پھر وہ راستے بند ہونے سے رابطے میں نہیں۔

شیئر: