انڈین ریاست منی پور کے وزیر اعلیٰ این برن سنگھ نے اتوار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ریاست میں جاری نسلی فسادات کے سبب وزیراعلیٰ این برن سنگھ مستعفی ہوگئے ہیں۔
برن سنگھ نے ریاست کے گورنر اجے کمار بھالا کو دیے گئے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ ’اب تک منی پور کے لوگوں کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
انڈیا شیخ حسینہ کو جھوٹے بیانات دینے سے روکے، بنگلہ دیشNode ID: 885544
-
دہلی الیکشن: 10 برس بعد عام آدمی پارٹی کو شکست، بی جے پی فاتحNode ID: 885591
بی چے پی منی پور کے صدر اے شردھا، بی جے پی شمال مشرقی منی پور کے انچارچ سمبتھ سنگھ اور 19 ممبران ریاستی اسمبلی کے ساتھ وزیراعلی گورنر ہاؤس گئے اور اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کر دیا۔
مسعفی ہونے سے ایک دن پہلے وزیراعلی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت فسادات سے متاثرہ ریاست میں امن قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
انڈین خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق برن سنگھ نے کہا تھا کہ ’ریاستی حکومت امن بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ لوگ ایک ساتھ پرامن طریقے سے رہیں جس طرح پہلے رہتے تھے۔‘
مئی 2023 میں شروع ہونے والے نسلی فسادات میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔
32 لاکھ نفوس پر مشتمل ریاست میں اکثریتی میتی اور کوکی قبائلی برادریوں کے درمیان تنازع پھوٹ پڑا تھا۔
پرتشدد واقعات اس وقت پھوٹ پڑے جب ایک عدالت نے ریاستی حکومت کو کوکی قبائل کو ملنے والے خصوصی معاشی فوائد اور سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ اور تعلیمی سہولیات میتی قبائل کو بھی دینے کا حکم دیا۔