امریکہ اور یورپ سمیت کئی ممالک میں فیس بک ڈاؤن
جمعرات 12 اکتوبر 2017 3:00
فیس بک اور انسٹا گرام سروس کو دنیا بھر میں خرابی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کو سروس کی خرابی کا بدھ کی صبح سے سامنا کرنا پڑا اور امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر کے ممالک میں کئی صارفین اس خرابی سے متاثر ہوئے۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر سائٹ پر 12 ہزار صارفین نے فیس بک اور25 سو صارفین نے انسٹا گرام سروس میں خرابی کی رپورٹ درج کروائی۔ کچھ صارفین کے لئے فیس بک پر مکمل بیک بلیک آؤٹ رہا۔ کچھ اپنے اکاؤنٹ کھول نہ کرسکے اور لاگ ان کرنے والے صارفین کو فیس بک پر اپ لوڈ کرنے اور پیجز اوپن کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ واضح رہے کہ اگست میں بھی کئی بار فیس بک سروس میں خرابی آ چکی ہے ۔