Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میسنجر لائٹ ایپ لانچ کرنے کا اعلان

فیس بک کی جانب سے میسنجر لائٹ ایپ کو امریکہ ، برطانیہ ، آئرلینڈ اور کینیڈا میں لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس ایپ کو پہلے صرف ان علاقوں کے لئے لانچ کیا گیا تھا جہاں صارفین کو انٹرنیٹ اسپیڈ یا ڈیٹا کے مسائل کا سامنا تھا۔ایپ کو ترقی یافتہ ممالک میں لانچ کرنے کا مقصد جہاں ڈیٹا کا کم سے کم استعمال ہے، وہیں بہت سے صارفین جو میسنجر کے بیٹری ختم کرنے والے فیچرز سے پریشان ہیں انکی پریشانی کو حل کرنا بھی ہے۔ میسنجر لائٹ ایپ بھی عام میسنجر ایپ کی طرح ہی کام کرے گی لیکن اس میں میسنجر کے صرف اہم فیچر شامل ہوں گے۔وڈیو کالنگ ، چیٹ ہیڈز ، میسنجر اسٹوریز ، سیلفی لینس اور گیمز وغیرہ اس ایپ کا حصہ نہیں ہوں گے۔اس ایپ کی مدد سے انٹرنیٹ اسپیڈ اور کنیکٹیوٹی کے مسائل کے باوجود بھی پیغامات بھیجے اور وصول کئے جا سکیں گے۔اس ایپ کو صرف اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لئے ہی لانچ کیا جائے گا۔ آئی فون استعمال کرنے والے صارفین اس سے فائڈہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
 

شیئر: