Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عینی طاہرہ پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھیں گی

اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے بھی پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عینی طاہرہ اے ٹی آر کے نام سے ذاتی پروڈکشن ہاﺅس بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔اس حوالے سے انہوں نے پہلے سے منصوبہ بندی کر رکھی تھی اور اب پروڈکشن ہاﺅس بنانے کے لئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔ ان کے پروڈکشن ہاﺅس اے ٹی آر کے تحت ڈرامہ سیریل ، کمرشل ، آڈیو وڈیو میوزک البم کے ساتھ دستاویزی فلمیں بھی بنائی جائیں گی۔عینی اپنے پراجیکٹ کے حوالے سے سنجیدہ انداز میں کام کررہی ہیں۔ یہ پروڈکشن ہاﺅس اگلے سال جنوری میں جوہر ٹاﺅن میں بنایا جائے گا ۔
 

شیئر: