اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریرف نے نیب ریفرنسز کے خلاف پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔ درخواست میں 3 ریفرنسز کو ایک ہی ریفر نس میں بدلنے کی استدعا کی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب نے مختلف اثاثوں پراحتساب عدالت میں 3 ریفرنسز دائر کئے جبکہ نیب سیکشن9 کی ذیلی شق 5کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں ریفرنسزایک فائل ہوتاہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایک ہی الزام پر متعدد ٹرائل سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ 3 ریفرنسز یکجا ہونے تک زیر سماعت ریفرنسز پر کارروائی روکنے کا حکم دیا جائے۔ سپریم کورٹ قرار دے کہ نیب سیکشن 9 اے 5 کے تحت صرف ایک ریفرنس داخل ہوسکتا ہے۔ریفرنس داخل کئے جانے کے 28 جولائی کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے نواز شریف، حسن اور حسین نواز پر پارک لین اپارٹمنٹس، عزیزیہ اسٹیل ملز اور آف شور کمپنیوں کے ریفرنسز اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کئے گئے ہیں۔