ہارورڈ .... ہارورڈ یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کے سائنسدانوں نے لیباریٹری کے اندر آنتیں تیار کرنے کا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ ان آنتوں کو چوہوں میں پیوند کاری کے ذریعے آزمایا جاچکا ہے جس میں وہ کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔ ڈاکٹروںکے بیان کے مطابق اگر یہ تجربہ انسان پر بھی کامیاب ہوگیا تو انسانیت کیلئے بہت بہتر ہوگا۔ ویسے بھی دنیا بھر میں عطیہ دہندگان کی کمی دن بدن شدید تر ہورہی ہے اور اعضاءکا حصول ناممکن بنتا جارہا ہے۔ یہ مصنوعی آنتیں مسئلے کاحل پیش کرسکتی ہیں۔ اسے تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر انسانوں پر ان آنتوں کو آزمایا گیا تو اسکے لئے ضروری ہوگا کہ ہر انسان کیلئے اس کی ضرورت اور پیٹ کی ساخت کے حساب سے آنتیں تیار ہوں تاکہ پیٹ اورجسم اسے پوری طرح سے قبول کرلے او رآپریشن کے بعد جو علاج کیا جائے وہ بھی کارگر ثابت ہو۔ اسے تیار کرنے والوں کا کہناہے کہ اسکی تیاری میں انسانی خلیوں کو بھی استعمال کیا گیا ہے اور پھر تھری ڈی ڈائنمنشنل اسکافولڈ ٹیکنالوجی سے مدد لی گئی ہے۔