ایپل بھی فولڈ ایبل فون بنانے میں مصروف
سیمسنگ اور زیڈ ٹی ای کمپنی کے بعد اب ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل فون بنانے کی خبریں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایپل اس فون کے لئے ایل جی ڈسپلے کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور ممکنہ طور پر 2020 تک اس فون کو مارکیٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔ایپل اس مد میں کثیر سرمایہ خرچ کر رہا ہے تاکہ وہ ایک ایسا او ایل ای ڈی ڈسپلے بنانے میں کامیابی حاصل کر لے جسے فولڈ ایپل اسمارٹ فون میں استعمال کیا جا سکے۔واضح رہے کہ سیمسنگ کمپنی بھی فولڈ ایبل اسمارٹ فون بنانے پر کام کر رہی ہے اور اسے آئندہ سال لانچ کرنے کا اعلان بھی کر چکی ہے۔