لندن .... زندگی کے مختلف شعبوں کی طرح صحت کے شعبے میں بھی آئے دن نت نئی پیشرفت ہوتی رہتی ہے اور ہم ایک عرصے سے دیکھ رہے ہیں کہ بہت سے لوگوں کے دلوں کی پیوند کاری کی جاتی ہے او راس دوران جو متبادل دل انہیں لگایا جاتا ہے یا جو دل نکالا جاتا ہے وہ جسم کے اندر اس وقت تک پڑا رہتا ہے جب تک آپریشن مکمل نہ ہوجائے۔ اب سائنسدانوں نے اسی حوالے سے مزید آگے بڑھتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ انسان کا خوابیدہ دل یعنی ایسا دل جو کسی طرح کام کرنا چھوڑ دے پیوند کاری کے وقت اگر کسی بکس میں ایک دو ، دن کیلئے رکھا جائے تو بھی وہ کارآمد رہتا ہے۔ واضح ہو کہ اس طریقہ کار کو گزشتہ دنوں سویڈن کی لوند یونیورسٹی میں اگست میں پہلی مرتبہ آزمایا گیا ہے۔ نیو سائنٹسٹ نامی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق اس موقع پر اس قسم کے دل کو 3گھنٹے تک خوابیدہ حالت میں بکس میں رکھا گیا اور پھر اسے کامیابی سے استعمال کیا گیا۔ واضح ہو کہ سینے سے نکل کر انسان کا دل جتنی زیادہ دیر تک متحرک رہتا ہے ۔ پیوند کاری کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔ اس وقت چونکہ دنیا بھر میں بالخصوص برطانیہ میں عطیہ کے متبادل اعضاءکا حصول بہت مشکل ہوگیا ہے اسلئے نو ایجاد طریقہ بہترین حل ثابت ہوسکتا ہے۔ جس سے ہزاروں لو گ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔