Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فری میڈیکل کیمپ ڈاکٹرز گروپ کی حب الوطنی کا ثبوت ہے، سفیر پاکستان

پڑوسی ممالک کے تارکین کو بھی فری میڈیکل کیمپ میں سہولیات مہیا کرنے پرغور کیا جا سکتا ہے
 ریاض ( جاوید اقبال) سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق نے کہا ہے کہ سفارتخانے کے تعاون سے پاکستان ڈاکٹرز گروپ کا فری میڈیکل کیمپ حب الوطنی کا ثبوت اور انتہائی مستحسن اقدام ہے او را س بات کا بھی امکان ہے کہ اس کا انعقاد جدہ میں بھی کیا جائے۔ وہ جمعہ کی سہ پہر سفارتخانہ پاکستان کے آڈیٹوریم میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے معائنے کے بعد اردونیوز سے گفتگو کر رہے تھے۔ بعض پاکستانی علاج معالجے کی سہولیات سے مستفید نہیں ہو سکتے تھے اس لئے کیمپ کا اہتمام کیا جا رہاہے۔ خان ہشام بن صدیق نے اس بات پر اظہار مسرت کیا کہ مریضوں کا معائنہ کرنے والے ماہرین کا تعلق سعودی عرب، بنگلہ دیش، سری لنکا، فلپائن اور برطانیہ سے بھی تھا اور یہ کہ دونوں پاکستانی مدارس سے 20، 20طلباءو طالبات بھی رضاکار کے طور پر مریضوں کی مدد کر رہے تھے۔ کیمپ پر صرف ہونے والے مالی وسائل اور دیگر حدود و قیود کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے دیگر پڑوسی ممالک کے تارکین کو بھی فری میڈیکل کیمپ میں طبی سہولیات مہیا کرنے پرغور کیا جا سکتا ہے تاہم اس کا بنیادی مقصد پاکستانیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔ پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر تنویر عزیز نے اردونیوز کو بتایا کہ ایک ہزار کے لگ بھگ مریضوں نے رجوع کیا تھا اور یہ کہ مختلف امراض کے تقریباً 500ماہرین نے اپنی خدمات پیش کی تھیں۔ کم از کم 2درجن شعبوں کے ماہرین ، ای سی جی، الٹراساﺅنڈ اور لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات موجود تھیں بلامعاوضہ ادویات بھی مہیا کی گئیں۔ ڈاکٹرز گروپ کے بانی اور تاحیات چیئرمین ڈاکٹر ریاض جاوید خواجہ نے واضح کیا کہ 8برس سے فری میڈیکل کیمپ سال میں 2مرتبہ منعقد ہو رہا ہے۔ انہو ںنے سفارتخانہ پاکستان اور خان ھشام بن صدیق کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے اس کا انعقاد انتہائی کامیابی سے ممکن ہوا۔ 

شیئر: