Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان امدادی سینٹر کیجانب سے یمن کےلئے ادویہ کی ترسیل

شبوہ .... شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے یمن میں ڈینگی متاثرین کے لئے 12 ٹن ادویہ اور طبی اشیاء ارسال کی گئیں ۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق یمن کی کمشنری حضرموت اور شبوہ میں ڈینگی بخار کی وباءپھیلنے کے سبب شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے متاثرین کےلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ اس ضمن میں سینٹر کی جانب سے 12ٹن ادویات اور طبی سامان کی کھیپ یمن ارسال کی گئی تاکہ ڈینگی بخار کے متاثرین کی مدد کی جاسکے ۔ یمن کی کمشنری شبوہ کے معاون سیکرٹری سالم الاحمدی اور امور صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ھانی العمودی نے شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے کئے جانے والے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈینگی بخار ایک وبائی صورت اختیار کر چکا ہے جس لئے ادویات کی اشد ضرورت تھی ۔ 

شیئر: