Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی باکسر محمد علی کی بیوہ کا راولپنڈی میں فلاحی مرکز کا دورہ

 
راولپنڈی: لیجنڈری باکسر محمد علی کی بیوہ خلیلہ علی نے راولپنڈی کے ایک فلاحی مرکز کا دورہ کیا اور وہاں زیر کفالت بچیوں میں گھل مل گئیں۔ وہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خلیلہ علی نے کہا کہ پاکستان آکر بہت مزہ آیا۔محمد علی بھی پاکستان سے بہت پیار کرتے تھے۔ عالمی باکسر محمد علی کی پہلی بیوی خلیلہ علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا تھا، حقائق اس کے برعکس ہیں، خلیلہ علی کہتی ہیں کہ پاکستان پیار کرنے والوں کا ملک ہے، محمد علی بھی پاکستان سے بہت پیار کرتے تھے۔یہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

شیئر: