نئی دہلی۔۔۔۔گزشتہ روز دہلی سیکریٹریٹ کے سامنے پارکنگ ایریا سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی کار چوری ہوگئی تھی جو 48گھنٹے بعد غازی آباد سے برآمد کرلی گئی۔ دہلی پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئیں جن میں کار چورصاف نظر آرہے ہیں ۔ غازی آباد کے پولیس سربراہ آکاش تومڑ نے بتایا کہ صاحب آباد تھانہ کو یہ اطلاع ملی کہ موہن نگر علاقے میں نیلے رنگ کی کار موجود ہے ۔اس طلاع پر پولیس وہاں پہنچ کرکارکو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تومڑ نے بتایا کہ ملزمان اس کار کو دہلی سے باہر لے جانا چاہتے تھے لیکن ذرائع ابلاغ میں بڑے پیمانے پر تشہیر کی وجہ سے وہ گھبراگئے اور کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔