Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوسٹن میں فیل مرغوں کی یلغار ، لوگ پریشان

بوسٹن .... بوسٹن امریکہ کا ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کے لوگ زیادہ طویل عرصے تک پرسکون زندگی گزارنے سے قاصر رہے ہیں۔کوئی نہ کوئی گڑبڑ انکے امن و سکون کیلئے غارت گر ثابت ہوتی ہے۔ کبھی وحشی جنگلی جانور نکل آتے ہیں۔ کبھی اژدھا جنگلوں سے باہر آجاتا ہے اور اسی قسم کی دیگر چیزیں مسئلہ بنی رہتی ہیں۔ اب بوسٹن کے لوگوں کو ایک نئے مسئلے کا سامنا ہے کیونکہ چینی مرغوں نے یہاں تباہی مچا دی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ یہ مرغ جنہیں فیل مرغ بھی کہا جاتا ہے اپنی لمبی گردن کی وجہ سے زیادہ جارح انداز اختیار کرنے کے قابل ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ کبھی کبھار اس پر زرافے کا گمان ہوتا ہے مگر بہرحال یہ پرندہ ہے۔ اب ان  مرغوں نے مقامی لوگوں کا جینا حرام کررکھا ہے۔ یہ مرغ گروہ بناکر بدمعاشوں کی طرح آتے ہیں باغات تاراج کرتے ہیں، پالتو جانوروں کی جان کے پیچھے پڑ جاتے ہیں اور آس پاس سے گزر نے والے لوگوںکو بھی کافی پریشان کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ پرندے 1800ء میں اپنی انہی بدمعاشیوں اور جارحانہ انداز کی وجہ سے برطانیہ سے نکال باہرکئے گئے تھے اور اب یہاں آئے دن شہریوں سے انکی جھڑپیں ہورہی ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں یہ اس قدر جارحیت پر اتر آئے کہ پولیس کو ان پرفائرنگ کرنا پڑی اور ہلاک کرنا پڑا۔ واضح ہو کہ جب سے یہ پرندے یہاں عام ہوئے ہیں تب سے مقامی آبادی انہیں اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہی اور اب جبکہ وہ کھلی بدمعاشی پر اتر آئے ہیں لوگوں کو ان سے نفرت ہوچکی ہے۔ پہلے یہ جنگلوں تک محدود  رہتے تھے مگر اب انہوں نے ا پنے ہاتھ پائوں زیادہ پھیلا دیئے  ہیں۔ باغات کو تاراج کرتے ہیں۔ گاڑیوں کو تباہ کرتے ہیں ، پالتو جانوروں کا پیچھا کرکے انہیں ہلکان کرتے ہیں اور اب لوگوں کو بھی ان سے جان چھڑانے کیلئے نئی ترکیبیں کرنا پڑتی ہیں۔

شیئر: