Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیا کے اسکول میں فائرنگ ، طلبہ سمیت 7 ہلاک

نیروبی …  کینیا کے سرحدی علاقے کے ہائی اسکول میں  فائرنگ سے 6 طلبہ سمیت7 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنیوالوں میں4  طلبہ ،2 طالبات اور ایک گارڈ شامل ہے۔ ملزم اسکول کا  سابق طالبعلم  تھا۔حملہ آور  اسکول کے پرنسپل اوراُسکے ساتھ لڑائی میں ملوث طلبہ کو ڈھونڈ رہا تھا  ۔وہ نظر نہیں آئے تو  غصے میں دیگر بچوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے طالب علم کو  پرنسپل نے جھگڑے پر اسکول سے نکال دیا تھا۔  وہ پرنسپل اورجھگڑا کرنے والے اپنے کلاس فیلو سے بدلہ لینا چاہتا تھا ۔واضح رہے کہ کینیا  کے سرحدی علاقے میں اسلحے کی بھر مار ہے جو جنگ  زدہ ہمسایہ ممالک جنوبی سوڈان اور صومالیہ سے یہاں پہنچا ہے۔

شیئر: