Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاست شریفوں کوبچارہی ہے،عمران خان

اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مجھے کیو ں نکالا مہم خود کو سزا سے بچانے کے لئے ہے ۔ا قتدار میں آکر اپنی ذات کےلئے پیسے بنانا کرپشن ہے ۔ بمبینو سینما کے باہر ٹکٹ بیچنے والے آصف زرداری کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں۔ طاقتور اپنے آپ کو قانون سے بالا تر سمجھتا ہے۔ پاکستان میں قائداعظم کو ہی لیڈر مانتا ہوں۔لگ رہا ہے اب ہمیں آخری مرتبہ سڑکوں پر نکلنا پڑے گا ۔حکمرانوں نے عدلیہ کو بدنام کیا تو اتنے لوگ اسلام آباد کی سڑکوں پر نکل آئیں گے کہ کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی ۔پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوںنے کہاکہ فوج قربانیاں دے رہی ہے اوریہ اسے بدنام کررہے ہیں۔ یہ ہماری فوج ہے پاکستان کی فوج ہے ¾میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ فوج کہہ چکی ہے کہ وہ آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایک طرح کی سیاست وہ ہے جس نے پاکستان کویہاں تک پہنچادیا ہے۔آج پاکستان کو ایک نئی سیاست کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا، 3سوارب روپے کی چوری کرکے عدالت ایسے آتے ہیں جیسے کشمیر فتح کرکے آئے ہوں۔شریف خاندان کو اس کا جواب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی کوشش ہے کہ ان پرفرد جرم عائد نہ ہو۔ ریاست شریف خاندان کوبچارہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ فوج کو برا بھلا کہنے کا مقصد یہ ہے کہ شریف مافیا منی لانڈرنگ کی سزا سے بچ جائے۔جے آئی ٹی میں صحیح کام کرنے پر فوج کو برا بھلا کہا جارہا ہے۔شریف برادران جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کی پوری کوشش کررہے ہیں حالانکہ عدلیہ کا فیصلہ نہ ماننے سے جمہوریت خود بخود ڈی ریل ہوگئی اور نظام انتشار کی طرف جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سارے اداروں پر کرپٹ لوگ بٹھادیے گئے ۔ادارے ٹھیک کیسے ہوں گے، کوئی راکٹ سائنس نہیں۔ اچھے لوگ تعینات کریں۔انہوںنے کہاکہ دنیا میں ہمارے پاسپورٹ کی عزت نہیں کرتا کیونکہ آج ہم مقروض ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ نائن الیون کے بعد سے ہم غیرملکیوں کی مدد کررہے ہیں جبکہ بیرون ملک بے قصور پاکستانیوں کو قتل کیا گیا۔ جیلوں میں ڈال دیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ماضی میں پاکستان کی عزت تھی جو آج ختم ہوگئی ۔سیاست دانوں نے پاکستان کو اس حال پر پہنچایا۔
 

شیئر: