بالی وڈ میں آجکل فلم پدماوتی کی دھوم ہے۔ رام لیلا اور باجی راو مستانی جیسی کلاسک فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی دیپکا اب پدماوتی کا کردار نبھا رہی ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی نے اس فلم کیلئے خطیر رقم خرچ کی ہے۔ پدماوتی کے کردار کے لئے جو زیورات استعمال کئے گئے ہیں، ان میں 400 کلو گرام سونا استعمال کیا گیا ہے جبکہ 200 کاریگروں نے اس قدیم راجپوتانہ انداز کے گہنوں کو تیار کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے۔ ان میں زیادہ تر گہنوں کو ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے۔ تاریخی فلم” پدماوتی“17 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔